اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے ٹویٹ پرردعمل میں کہا کہ عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،قبل ازوقت انتخابات آپ کانہیں ہمارامطالبہ تھا، وزیراعظم اوراسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتمادہوتوآپ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے، بلاول نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادزیرالتواہونےپراسپیکرووٹنگ کےبغیرسیشن ختم نہیں کرسکتا،آپ نے ثابت کیاایک چھوٹے سے آمرکے سواآپ کچھ نہیں ، بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےثابت کیاکہ ووٹوں سےآپ کوپارلیمنٹ سےباہرکرنےکیلئےتیارہیں۔
عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ ایک چھوٹے سے آمرکے سواکچھ نہیں،بلاول بھٹو








