سابق صدر آصف زرداری کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپنا بچہ کہنے کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں آصف زرداری سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے محسن نقوی کا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’یہ میرا بچہ ہے اور آپ کا رشتے دار ہے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا اور انہوں نے رات کو ہی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کے تقرر کی مخالفت کی ہے اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Asif Zardari: Mohsin Naqvi is my bechcha and your relative.
Pervaiz Elahi: Bilkul, Jee, Jee. pic.twitter.com/Ds9lZB4fu3
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 23, 2023









