بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں بجلی کی مرحلہ وار بحالی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بجلی بریک ڈاؤن کے بعد آئیسکو ریجن میں بجلی بحالی کا آغازہوگیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق مختلف گرڈز پر مرحلہ وار بجلی بحال کی جا رہی ہے،بریک ڈاؤن کے باعث آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی،مرکزی کنٹرول روم سے سسٹم بحالی کی براہ راست نگرانی جاری ہے،سسٹم کو نقصان سے بچانے کی لئے فیڈرز پر بجلی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق 132 کے وی گرڈ اسٹیشن زیرو پوائنٹ ,راول f.16, F.6, D.12, f.6 آئی ایٹ میں بجلی بحال کردی گئی ۔ چکلالہچکری، جی نائن کامرہ، اڈیالہ ،اٹک، G.5 جھلم، چکوال گرڈ اسٹیشنز سے متعدد فیڈرز پر بجلی بحالی جاری ہے۔دیگر گرڈ اسٹیشنز سے بھی فیڈرز پر بجلی بحالی کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا۔