وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملے کو وطیرہ بنالیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلا بن کر کھیلنے کےلیے آئین مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین سے لاعلم نےحاضر سروس بیوروکریٹ کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خواہش کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ محسن نقوی کا انتخاب الیکشن کمیشن کا منصفانہ فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملے کو وطیرہ بنالیا، فیصل کریم کنڈی








