لندن(ممتازنیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اقتدار مل جائےاور اگر یہ اقتدار میں آگیاتو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا ۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی معیشت کو بٹھانے کی مہم جوئی میں مصروف ہے ، یہ شخص نہ پاکستان کے حق میں ہے نہ چیف الیکشن کمشنر کے حق میں ، عمران خان کہتے ہیں کہ اگر میں اقتدار میں ہوں تو سب ٹھک ہے ، مجھے اقتدارنہ ملے تو پاکستان پراٹیم بم گرا دوں گا۔انہوں نے کہاکہ اگر یہ شخص اقتدار میں آگیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خا ن کے دورمیں فرح گوگی اورجمیل گجرملک چلاتے رہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نوازشریف انتخابی مہم کوخود لیڈکریں گے۔ نقب اللہ قتل کیس کے فیصلے سے متعلق وزیرداخلہ نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے اتفاق نہ کرنے والےاگلی عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہاکہ عدالت کوثبو ت کی بنیاد پر فیصلہ کرناہوتا ہے،کسی کو اعتراض ہے تو ہائی کورٹ میں اپیل کی جا ئے ۔









