لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ ان کو شکست نظر آ رہی ہے، اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ یہی تھا کہ کھل کر میدان میں آتے۔انہوں نے کہا کہ وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، میری تمام قائدین سے گزارش ہے کہ فئیر الیکشن ہونے دیں، جو جس کو ووٹ ڈالنا چاہتا ہے اسے اختیار ملنا چاہیے۔
وکٹیں اٹھا کر بھاگنے والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے، علیم خان








