بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی،ملاوٹی دودھ کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں،56000لیٹر دودھ چیک،1200لیٹر دودھ تلف کردیاگیا

راولپنڈی(ممتاز نیوز )ملاوٹی دودھ کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں،اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکے لگا کر 56000لیٹر دودھ چیک،1200لیٹر دودھ تلف کردیاگیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق دودھ کے نمونوں میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی،مضر صحت دودھ سپلائی کرنے پر 2 سپلائرز کو 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے،انہوںنے کہاکہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہےخوراک کے کارروبار میں جعل سازی کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی