اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر صدر سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کی زیر قیادت ا جلاس متعقد ہوا ، جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ہے اور وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سویڈن میں مجرمان کو سزا دلوانے کیلئے آواز اٹھائے ۔
نجی ٹی و ی کے مطابق سپریم کورٹ بار کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے اقدامات سے پاکستان کی وکلا برادری ، مسلم اُمہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، ایسے واقعات کو آزادی اظہارے راے قرار نہیں دیا جا سکتا،
وقتاً فوقتاً دین اسلام اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، ماضی میں ایسے واقعات ہونے کے باوجود انٹر نیشنل کمیونٹی روک تھا م میں ناکام رہی ، وقت کے ساتھ ایسے واقعات کی شدت میں اضافہ ہوا ، انٹر نیشنل کمیونٹی کا فرض ہے مذہبی عدم برداشت کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے ۔









