اسلام آباد(ممتاز نیوز )اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PK 181 سے شارجہ جانے والےمُلزم کے شولڈر بیگ سے 618 گرام ہیروئین برآمدکرکے کراچی کے رہائشی ملزم کوگرفتارکرلیادوران تفتیش ملزم نے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولز کا بھی انکشاف کیا،ملزم کے پیٹ سے 9 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکرلیے گئے ،راولپنڈی فیض آباد بس سٹاپ کے قریب دوسری کارروائی میں کار سے 2 کلو چرس برآمدکرکے راولپنڈی اور مظفر آباد کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔









