بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا بجلی کی فراہمی سے متاثر افراد سے اظہار ہمدری

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس سے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پوچھا گیا کہ کیا امریکا کے پاس پاکستان بھر میں بڑے بریک ڈاؤن کے پیش نظر توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے مدد کرنے کا کوئی منصوبہ ہے؟

اس پر ان کا کہنا تھا کہ بالکل، پاکستان میں جو ہوا ہے ، میں نے دیکھا ہے، ہماری ہمدردیاں ان تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، جو بجلی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا متعدد چیلنجز میں پاکستان کی مدد کر چکا ہے، ہم اس حوالے سے بھی معاونت کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر ہم کچھ فراہم کرسکتے ہیں لیکن میں کسی خاص درخواست کے حوالے سے باخبر نہیں ہوں۔