پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ دو چار دن میں وزیرِ اعظم آئیں گے اور بہت کچھ دے کر جائیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر غلام علی نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، صوبائی نگراں کابینہ کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے گی، انتخابات پر الیکشن کمیشن کام کر رہا ہوگا، وہ مجھے خط لکھیں گے، الیکشن کے لیے آئین میں وقت دیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ اب تو اس پر بات ہو رہی کہ استعفے واپس لیے جائیں، اس پر دھرنے دیے جا رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ واپس آ جائیں۔
غلام علی نے مزید کہا کہ مالی بحران پر جلد قابو پایا جائے گا، آٹے کا بحران بھی جلد ختم ہو جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خود ٹیکنوکریٹ ہیں، اہل لوگوں کو کابینہ میں شامل کریں گے، عوامی نمائندہ ہوں، سیکیورٹی کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا۔









