بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ، ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، سکول طالب علم 2بھائی جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف رزاق آباد کے قریب ٹریفک حادثہ میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کوٹکر سے سکول طالب علم 2 بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا کہ ٹرالر نے سکول طالب علموں کو کچل دیا ہے ، جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سکول یونیفارم میں ہیں، عمر تقریباً 10سے 12سال ہے  ،پولیس کے مطابق  ڈرائیور فرار  ہو چکا ہے جبکہ  ٹرک کو تحویل میں لے لیا  ہے ۔