بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چالیس سال میں 19 ملین لوگوں کو انصاف فراہم کیا ،وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہاہے کہ چالیس سال میں 19 ملین لوگوں کو انصاف فراہم کیا ،وفاقی محتسب نے 2022 میں 164،174 شکایات کا ازالہ کیاجو کہ گذشتہ سال کی نسبت پچاس فیصد زیادہ ہے،وہ منگل کوادارے کی چالیس سالہ کارکردگی پرمحکمہ ڈاک کی جانب سےیادگاری ٹکٹ کے اجراکے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب نے عوام کی شکایات کے ازالے اور نظام کی اصلاح ،2022 میں جیلوں میں قید یوں کی فلاح اور سرکاری ملازمین اور صنعتی ملازمین کی پینشن کی اصلاحات کے لئے خاطر خواہ کردار ادا کیا،انہوں نے کہاکہ 2022 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے 137000 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا،وفاقی محتسب میں ہر شکایت کا فیصلہ 60دن میں کر دیا جاتا ہے۔۔وفاقی محتسب میں اضافی بجٹ اور مزید افرادی قوت کے بغیر سال 2022 میں اپنی کارکردگی میں 50فیصد اضافہ کیا۔