بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وسائل مہیاکیے جائیں تونوجوان ملک کی تقدیربدل سکتے ہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی احسن اقدام ہے،ماضی میں پنجاب کے اپنے وسائل سے جونوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے تھے،

ماضی میں ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی،منگل کوپرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وسائل فراہم کیے جائیں تونوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں ،لیپ ٹاپ دئیے توکہاگیایہ سیاسی رشوت ہے ،نوجوانوں سے قرض واپسی کی شرح 99فیصد تھی

ہمارے نوجوان باصلاحیت اوران کے حوصلے بلند ہیں ،نوجوانوں کو5سے 15لاکھ تک کے قرضے 7فیصد کی شرح سود سے دیں گے ،کوروناکے دوران نوجوانوں نے لیپ ٹاپ سے باعزت روز گارکمایا