بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مصروف ترین علاقے میں فائرنگ، 6 افرادہلاک

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے مصروف ترین کاروباری مرکزمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اوردس سے زائد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہرسیکرامینٹوکے کاروباری مرکز میں پیش آیا۔اس بارے میں سیکرامینٹوپولیس کی سربراہ کیتھرائن لیسٹرکا کہنا ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت مذکورہ مقام پرلوگوں کا کافی رش تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا شہر کے اہم اورحساس ترین مقام پر ہوا، جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر اہم ریاستی دفاتر اور عمارتیں موجود ہیں، جن میں سیکرامینٹوسٹی ہال اورگولڈن 1 مرکزبھی شامل ہے۔ سیکرامینٹوکے میئرنے بھی فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ میں آج ہونے والے اس افسوس ناک سانحے پراپنے دکھ اورصدمے کو بیان نہیں کرسکتا، اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ، جنہیں عوام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔