بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب؛ وزیراعلیٰ آفس میں کھانوں اوردعوتوں پر پابندی عائد

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ آفس میں کھانوں اوردعوتوں پر پابندی لگادی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس میں کھانوں اوردعوتوں پر پابندی لگادی گئی۔
وزیراعلیٰ آفس میں آنے والے مہمانوں کی تواضع اب صرف چائے اور بسکٹ سے کی جائے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سی ایم آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں بھی واپس کردیں، انکا کہنا ہے کہ وہ اس عہدے پر تعیناتی کے دوران اپنی ذاتی گاڑی اور پٹرول استعمال کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی آمد و رفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔