بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے شہباز بابر کی ملاقات سمندری میں پاسپورٹ آفس کی منظوری

اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہبازشریف نے سمندری میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں نادرا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف سے وزارت اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری اور سمندری سے قومی اسمبلی کے رکن چودھری شہبازبابر نے ملاقات کی جس میں چودھری شہبازبابر نے اپنے حلقے کی ترقیاتی سکیموں اور عوام کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ سمندری میں فوری طور پر پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے کیونکہ پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ملاقات میں چودھری شہبازبابر نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور غریبوں کے مسائل کرنے کےلئے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا اور مہنگائی کنٹرول کرنے کےلئے وزیراعظم کو تجاویز بھی دیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ، ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ، حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے ،وزیراعظم نے چودھری شہبازبابر سے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں عوام سے رابطے رکھیں ،شہباز بابر نے پاسپورٹ آفس کی منظوری دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔