بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  مریم نواز کی پاکستان واپسی خوش آئند،پی ٹی آئی ارکان کی استعفوں کی منظور ی زبردست حکمت عملی ہے، رہنمان لیگ سعودی عرب

جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،سینئر نائب صدر محمودالحق ڈوگر اور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے28جنوری کو اکستان واپس پہنچنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہ دانشمندانہ فیصلہ ہے جس سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی ،امیدہے کہ میاں نوازشریف بھی جلدپاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ کارکنان پارٹی قیادت کی پاکستان واپسی کے لئے بے قرارہیں ،یقیناًمریم نواز کے پاکستان واپس جانے سے کارکنوں کو حوصلہ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات کے پیش نظر مریم نواز کی واپسی ناگزیر تھی ،نوازشریف اور مریم نوازاگر خود انتخابی مہم چلائیں گے تو یقیناً اس کا مثبت اثرانتخاب کے نتائج پر پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخواکی اسمبلیاں توڑ کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے،ان دونوں صوبوں میں ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی میں واپس جاکر اتحادی حکومت کو ٹف ٹائم دیناچاہتے تھے لیکن ان کی یہ چال پارٹی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے الٹی پڑگئی ہے،پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری اتحادی حکومت کی اچھی حکمت عملی ہے،باقی ماندہ ارکان کو بھی ایوان سے باہر کرناچاہئے ،جو لوگ کل تک پارلیمنٹ کاگالیاں دے رہے تھے اب وہ کسی منہ سے اسمبلی میں واپس جانے کی بات کررہے ہیں۔ شیخ سعید احمد، محمودالحق ڈوگر اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ وزیرخزانہ اور مسلم لیگ(ن) اوورسیز کے صدر اسحاق ڈار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں،وہ وقت دورنہیں جب وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت تمام بحرانوں پر کامیابی سے قابو پالے گی۔