اسلام آباد: ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافے کے باعث ملک کی تین بڑی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈس اور ہنڈا کے بعد سوزوکی کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ پندرہ ہ ہزار روپے سے تین لاکھ پچپن ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ سوزوکی موٹرز کی جانب سے اعلان کردہ گاڑیوں کی نئی قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اضافے کے بعد سولہ لاکھ ننانوے ہزار روپے سے بڑھ کر اٹھارہ لاکھ 59ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 19 لاکھ 76 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 56 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے اضافے کے بعد 21 لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 10ہزار روپے کردی گئی ہے ۔
اسی طرح آلٹو اے جی ایس کی قیمت کی قیمت2 لاکھ روپے اضافے کے بعد22 لاکھ23 ہزار روپے سے بڑھا کر24 لاکھ 23 ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہکلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2 لاکھ85 ہزار روپے اضافے کے بعد27 لاکھ54 ہزار روپے سے بڑھا کر30لاکھ 39ہزار روپے ہے اور کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 30 لاکھ24 ہزار روپے سے بڑھ کر33 لاکھ 39ہزار روپے ہوگئی ہے۔
پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے تک اضافہ کردیا








