بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ،اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ،شہباز شریف نے اپوزیشن اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، خالد مگسی شریک ، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود، سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں قانونی نکات پر غور کیا گیا ، ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس سے متعلق مشاورت کی ۔قبل ازیں شہباز شریف سندھ ہائوس پہنچے تو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے استقبال کیا ۔