بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 الگ الگ عام انتخابات کروانے پر55 ارب زائد اخراجات ،الیکشن کمیشن کاوفاقی حکومت کودوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(ممتازنیوز) عام انتخابات ایک ہی روز میں نہ ہونے سے انتخابی اخراجات کا تخمینہ بڑھ گیا۔الگ الگ عام انتخابات کروانے سے 55 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے اخراجات سے متعلق وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات ایک ہی روز میں کروانے پر 47 ارب روپے کا تخمینہ لگا کر وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا اور وفاقی حکومت نے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب جاری بھی کر دیے تھے لیکن اب الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھ کر اخراجات کی نئی تفصیل بھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سے 55 ارب روپے سے زائد انتخابی اخراجات مانگے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دو صوبوں اور ضمنی انتخابات الگ سے کروانے پر 8 سے 10 ارب روپے تک اخراجات اضافی آئیں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک دو روز میں وفاقی حکومت کو انتخابی اخراجات کے نئے تخمینے سے متعلق خط لکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کسی بھی وقت الیکشن کرانے کے لیے مکمل تیار ہے،حکومت سے دو صوبوں میں عام انخابات اور ضمنی الیکشن کیے رقم جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔