اسلام آباد(وقائع نگار) کیپٹن (ر) نور الامین کو چیف کمشنر کے عہدے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے بھی بنا دیا گیا ،وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی اور کیپٹن (ر) نورالامین کی تقرری کا نوٹیفکیشن باقاعدہ جاری کردیا گیا۔
نور الامین مینگل بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور قبل ازیں شہباز شریف کے سٹاف افسر ، کمشنر راولپنڈی ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ، کمشنر بی آئی ایس ای سمیت کئی اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ تقرری کے منتظر تھے ۔
واضح رہے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر )محمد عثمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔










