بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران سیٹ اپ کتنے عرصےکیلئے آیا ہے؟ اپوزیشن ارکان بول پڑے

اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ تین ماہ کے لیے نہیں سات، آٹھ ماہ کے لیے آیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئےگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ہم سن رہے ہیں کہ نگران سیٹ اپ تین ماہ کے لیے نہیں لمبے عرصے کے لیے آیا ہے یہ سات، آٹھ ماہ چلےگا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبر چترالی نےکہا کہ یہ بھی سن رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کی مدت بھی 6 ماہ کے لیے بڑھادی جائےگی۔
تاہم وفاقی وزير خرم دستگیر نے تردیدکرتے ہوئےکہا کہ یہ سب افواہیں ہیں، صوبائی الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے، یعنی 12 اپریل سے پہلے۔