اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے کل سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر آتش بازی اور جشن کا اعلان کردیا۔سینیٹر ڈاکٹر فوزیہ ارشد کے مطابق اتوار کے روزکی شاندار جیت پر پی ٹی آئی کل سے افطار کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں شاندار آتش بازی اور جشن منائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنوں اور فیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے، یہ جشن ایک ہفتہ جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی کا کل سے ایک ہفتہ ڈی چوک پر جشن ، آتش بازی کا اعلان








