بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناصر بٹ پر الزام لگانے والے نجی چینل نے 90 ہزار پاؤنڈز ہرجانہ دیکر معافی مانگ لی

مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ کو سسلین مافیا کا رکن قرار دینے والے نجی ٹی وی چینل نے 90 ہزار برطانوی پاؤنڈز ہرجانہ دے کر معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل نے 80 ہزار پاؤنڈز برطانوی عدالت میں ہونے والےقانونی اخراجات کی مد میں بھی ادا کیے، چینل نے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کرکے معافی نامہ اپنے ٹی وی پر نشر بھی کیا۔
خیال رہے کہ نجی چینل کے تجزیہ کار ایاز امیر نے ناصر بٹ پر الزامات لگائے تھے، ایاز امیر نے الزام لگایا تھا کہ ناصر بٹ کا تعلق سسلین مافیا سے ہے۔
2019 میں چینل کے مختلف پروگراموں میں فردوس عاشق اعوان، شہباز گِل اور ایاز امیر نے الزامات لگائے، جس میں ناصر بٹ کو قاتل، منشیات فروش اور مفرورکہا گیا۔
ایاز امیر نے یہ الزام بھی لگایاکہ ناصر بٹ بلیک میل کرنے والے گروہوں کے آلہ کار بن سکتے ہیں۔
نجی چینل نے معافی نامے میں تسلیم کیا کہ ناصر بٹ، جج ارشد ملک کورشوت دینے میں ملوث نہیں، نجی چینل نےتسلیم کیاکہ ناصر بٹ قتل اور منشیات فروشی میں ملوث نہیں اور نہ وہ قانون کے ڈر سے پاکستان سے بھاگے۔
نجی چینل نے تسلیم کیاکہ ناصر بٹ معتبر اور اچھے کردار کے مالک ہیں، نجی چینل نے ناصربٹ سے اپنی نشریات کے سبب پہنچنے والی تکلیف پربلا مشروط معافی مانگی۔