بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چودھری کی گرفتاری پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ترجمان اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کاکہناہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فوادچودھری کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا،مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیاگیا،فوادچودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کیلئے ڈرایا، دھمکایا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہناہے کہ فواد چودھری نے آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی،مقدمے پر قانون کے مطابق کاررروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔