بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جہلم ، پی ٹی آئی کارکنا ن فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف سٹرکوں پر نکل آئے

جہلم (ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری کی گرفتار ی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنا ن نے احتجاج شروع کردیا۔ فواد چوہدری کے آبائی علاقہ جہلم میں ہزاروں کی تعد اد میں پارٹی کارکنا ن سٹرکوں پر نکل آئے۔

ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف جہلم فراز چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جادہ چوک جی ٹی روڈ جہلم بلاک کردی۔کارکنا ن نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ فواد چودھری کو ہتھکڑی لگا کر کینٹ کچہری پہنچا دیا گیا۔پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چودھری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا جہاں ان کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی گئی ہے ۔فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔فواد چودھری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔