بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، کیپیٹل پولیس کے ٹریفک ڈویژن کاعلیحدہ ہیڈ کوارٹرزقائم،دفتر ایف ایٹ سے فیض آباد منتقل

اسلام آباد(ممتاز نیوز)17 سال بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹریفک ڈویژن کاعلیحدہ ہیڈ کوارٹرز قائم کردیاگیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ٹریفک دفترجوپہلےسیکٹر ایف ایٹ میں تھااسے فیض آباد منتقل کردیا گیااس سے قبلٹریفک دفتر ایف ایٹ گرین بیلٹ میں تھا جس کو ختم کیا جارہا ہے،آئندہ ٹریفک سے متعلقہ تمام امور فیض آباد دفتر سے ہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ جلد نئے ٹریفک ہیڈکوارٹر کا افتتاح کریں گے،ٹریفک دفتر کے قیام میں سی پی او سیف سٹی اور سی ٹی او نے سی ڈی اے کے تعاون سے اہم کردار ادا کیا،دفتر کی منتقلی سے ایف ایٹ کے رہائشیوں کو پارکنگ کی مشکلات سے نجات مل جائے گی،محدود مدت کے لیے دفتر کی منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔