لاہور(ممتازنیوز)آئی جی پنجاب کی جانب سے تمام تھانوں کو مراسلہ جاری کیاگیا جس میں ورکنگ جرنلسٹ کی لسٹیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تمام پریس کلبز سے لسٹیں وصول کرنے کا کہہ دیا گیا کسی کریمینل اور سابقہ ایف ائی آر میں نامزد افراد کو تصدیق کے بغیر کسی پریس کلب کا ممبر نہ بنانے کی ہدایت کر دی گئی اور پولیس افسران کی جانب سے صرف ورکنگ اور پڑھے لکھے جرنلسٹ کو پریس کانفرنس اور پروگرامز میں بلانے کی ہدایت کردی گئی۔ آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ معاشرے میں صحافیوں کے ساتھ صحافت کا مثبت پہلو اجاگر کیا جائے۔
ورکنگ جرنلسٹ کی لسٹیں جاری کرنے کا فیصلہ ،آئی جی پنجاب کا تمام تھانوں کو مراسلہ جاری








