بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چوہدری کوہائی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائے لاہور کی سڑکوں پرگھمایاجارہاہے، فرح حبیب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات فرح حبیب نے ویڈیو جاری کرتے ہوئےکہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش کرنے کے بجائےلاہور کی سٹرکوں پرگھمایاجارہا ہے۔ فرح حبیب نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ فواد چوہدری کو آج ہر صورت میں پیش کریں جبکہ پولیس اور سیکورٹی حکام ان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائےلیکر لاہور کی سٹرکوں پر پھر رہی ہے۔ اب پولیس کینٹ ایریا میں داخل ہوچکی ہےپتہ نہیں کس نامعلوم مقام پر ان کو لے کر جارہے ہیں۔