بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک چین دوستی کو مذید مستحکم، نوجوان نسل کوکامیابیوں کے آسمان تک پہنچا کردم لیں گے،عاصمہ اسماعیل بٹ صدرآل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن

اسلام آباد(ممتاز نیوز) آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہاکہ ثقافت کسی بھی ریاست کی پہچان ہوتی ہے،لہذا ثقافت کے ذریعے پاک چین دوستی کو مذید مستحکم کرینگے، چائینہ فیسٹیول 2023 کی پررونق اورکامیاب تقریبات کے انعقاد پر دوست ملک چین کے صدرXi Jinpingاورچائینہ ایمبیسی کے تمام سٹاف کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انھوں نے یہ بات انگلش جریدے سے وابستہ سینئر صحافیوں سے ایک خصوصی نشست میں کہی،صحافیوں نے فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ کی پاک چین دوستی کومستحکم کرنے اورنوجوان نسل کی تعلیم وصلاحیتوں کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کوبے حدسراہا،اورکہاکہ پاکستان کامستقبل نوجوان نسل ہے،ان کی تعلیم وتربیت کے ساتھ جدید کورسز کی فراہمی ان کے لئے بہتر روزگارکے مواقع پیدا کرے گی،ہمیں خوشی ہے کہ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ اپنی نوجوان نسل کی خیر خواہ ہیں،اوراپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے ان کے روشن مستقبل کے لئے بہترین تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار اداکررہی ہیں۔فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے صحافیوں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ صحافی ریاست کاچوتھاستون ہیں،آپ سب کی مددساتھ رہی توانشاء اللہ ہم اپنی نوجوان نسل کوکامیابیوں کے آسمان تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔عاصمہ اسماعیل بٹ کاکہناتھاکہ چائینہ فیسٹیول 2023کی تقریبات جاری ہیں،ہم صحافی برادری کے توسط سے آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی جانب سے دوست ملک چین کے صدرXi Jinpingاورچائینہ ایمبیسی کے تمام سٹاف کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں میں موجود آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے متعدد ممبران اپنے فرائض نہایت ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں،جن کی مددسے پاک چین کی ثقافت پرمختلف تقریبات منعقد کروائی جارہی ہیں،ثقافت کسی بھی ریاست کی پہچان ہوتی ہے،لہذا ثقافت کے ذریعے پاک چین دوستی کو مذید مستحکم کرینگے،پاک چین دوستی کے استحکام کے لئے آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن ایک پل کاکرداراداکررہی ہے،عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہاکہ بطورفیڈریشن کی صدر میری بھرپور کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو،دونوں ممالک کی ثقافت کوفروغ ملے اورنوجوان نسل کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع فراہم ہوں۔ ملاقات کے اختتام پرفیڈریشن صدر عاصمہ اسماعیل بٹ نے سینئر صحافیوں کے ساتھ مل کر”پاک چین دوستی زندہ باد”کانعرہ لگایا،اورصحافیوں کی آمد پران کاشکریہ اداکیا۔

آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر عاصمہ اسماعیل بٹ کاسینئرصحافیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔