بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے آصف زرداری ودیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے سابق صدر کیخلاف ایک اور ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کورٹ اسلام آبادمیں آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،فاروق نائیک نے کہاکہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پارک لین ریفرنس نیب کوواپس بھجوا دیا، عدالت نے سماعت کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیج دیا۔

یاد رہے اس سے پہلے آصف زرداری کیخلاف 2 ریفرنس نیب کو واپس بھیجے جا چکے ہیں ۔