بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرخ حبیب کی فواد چوہدری کو لے جانے والی گاڑی روکنے کی کوشش

لاہور (ممتازنیوز)لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو ہوا میں اُڑا دیا گیا ، پولیس  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو لیکر  اسلام آباد روانہ  ہو گئی ہے ۔

اسلام آباد پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی 14 گاڑیاں فواد چودھری  سروسز ہسپتال سے چیک اپ کے بعد اسلام آباد لیکر رونہ ہو گئی  ہے،جبکہ کالا شاہ کاکو   انٹر چینج پر  پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے پولیس کو فواد چودھری کو اسلام آباد   منتقل کرنے سے روکا، فرخ حبیب نے گاڑی کے سامنے آ کر احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس عدالتی حکم کے بغیر  فواد چودھری کو اسلام آباد نہیں لے جا سکتی ۔

اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ پولیس لاہور کے سروسز اسپتال میں فواد چوہدری کا طبی معائنہ کرانے کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئی ہے۔