بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ ہاؤس میں بجلی کا فالٹ دور کردیا گیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے بعد پیدا ہونے والی خرابی کو جانچنے اور اس کے تدارک کے لیے متعلقہ حکام نے سخت محنت اور مسلسل کوششوں کے بعد خرابی کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کے لیے کی گئی مجموعی کارروائیوں کی نگرانی کی اور آئندہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ۔
دونوں ایوان کے ملتوی کیے گئے اجلاس نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گے۔ سینیٹ کا اجلاس 26 جنوری 2023 کو صبح 11 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 27 جنوری 2023 بروز جمعہ صبح 11 بجے اپنے اپنے ہال میں منعقد ہونگے۔ تین دن کے وقفے کے دوران مختلف الیکٹریکل فالٹس کو دور کرنے کے لیے مکمل الیکٹریکل آڈٹ کیا گیا جو کہ حساس الیکٹرانک گیجٹس اور مجموعی وائرنگ سے متعلق تھے۔
چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ انسانی تحفظ انتہائی ضروری ہے اور نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔