بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی کارروائیوں کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں، پرویز الٰہی کا عمران خان کو مشورہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی، اس دوران پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ فاشسٹ اقدامات سے اعلیٰ عدلیہ ہی تحفظ دے سکتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے بھی عدلیہ سے انصاف ملا، لہٰذاحکومتی کارروائیوں کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں، صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہیں۔ عمران خان نے پرویز الٰہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔