لاہور: مسلم لیگ (ن) نے سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کے لیے حکمت عملی بنالی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے ہر رکن پنجاب اسمبلی کے دفتر سے گاڑیاں کارکنان کو ایئرپورٹ لے کر جائیں گی۔
ہر ایم پی اے نے کارکنان کےلیے ہفتے کے روز کھانے کا انتظام بھی کر رکھا ہے۔
پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کےلیے ہر ایم این اے اور ایم پی اے 1 ہزار کارکنان لے کر ایئرپورٹ پہنچے گا۔
شہر کو مریم نواز کےلیے استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز سے سجایا جائے گا۔
مریم نواز کے استقبال کےلیے ن لیگ نے حکمت عملی بنالی








