اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو مظلوم کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو ایک جمہوریہ کہلانا بھارت کے لیے شرمناک ہے۔ایک جانب بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے،آج بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندو فاشسٹ ملک کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ۔بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور اقلیتوں پر مظالم اپنی آخری حدود تک پہنچ چکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ ، خود کو ایک جمہوریہ کہلانا بھارت کے لیے شرمناک ہے، قمر زمان کائرہ








