بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا , ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر منتخب

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نا م کر لیا ہے ، آئی سی سی  ون ڈے کرکٹر آف دی ائر کا خطاب اپنے سر سجا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2022کے  ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر  کیلئے بابر اعظم کا انتخاب کیا ہے ، بابر اعظم نے گزشتہ برس 679 رنز بنائے جس میں 3 سینچریز بھی شامل تھیں، بابر نے یہ کارنامہ 84.87 رنز کی اوسط سے سر انجام دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا  اعلان کیا جس میں  بابر اعظم کو ٹیم کپتان مقرر کیا گیا تھا ۔