بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹربینک میں ڈالر 250 سے تجاوزکرگیا، اسد عمر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر 250 سے تجاوز کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسحاق ڈار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاکہ جو 200 سے ڈالر نیچے لانے کا دعویٰ کر کے آئے تھے ،انہوں نے ڈالر 240 سے اوپر پہنچا دیا،پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ جھوٹی انا سے اربوں ڈالر کی ترسیلات زر اور برآمدات کا نقصان، ہزاروں کاروبار تباہ، لاکھوں افراد بےروزگار کر دیئے،ان کاکہناتھا کہ اس تباہی کی ذمہ داری کون اٹھائے گا؟