بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر وزرا نہیں آسکتے تو اس ایوان کو تالا لگا دیں ، سینیٹر آصف کرمانی سینیٹ اجلاس میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی سینیٹ اجلاس میں اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ، وزرا کو سینیٹ اجلاس میں حاضر ہونے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی وزرا کی غیر حاضری پر برس پڑے،آصف کرمانی کاکہناتھا کہ وزرا کو پابند بنایا جائے وقت پر آیا کریں اور روز آیا کریں ،ہم اپوزیشن میں تھے تو اعتراض کرتے تھے ایک وزیر سارے جواب دیتا ہے،آج بھی صورتحال مختلف نہیں، ایک وزیر مملکت سارے جوابات دیتے ہیں،آج بھی وزرا کی لائن خالی نظر آتی ہے،ان کاکہناتھا کہ مانتا ہوں اسلام آباد میں ٹھنڈ ہے لیکن ممبرز بھی تو پہنچ جاتے ہیں ۔