بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز کے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دھند کے باعث مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی کرنا پڑی،مریم نواز کل جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز ہفتے کے روزسہ پہر3 بجے لاہور پہنچیں گی ،اس سے قبل مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی ۔

پاکستان سے لیگی رہنما مریم نواز کے ساتھ واپس آنے کیلئے دبئی جائیں گے ،مریم نواز ہفتہ کو غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچیں گی ۔