بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر استعمال 4 دفاتر بند کرنے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، دفاتر کو سٹاف کو دیگر سرکاری امور کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ 90 شاہراہ قائداعظم، سول سیکریٹریٹ، پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک دفتر استعمال نہیں کروں گا،  جبکہ دفاتر کے اسٹاف کو دیگر سرکاری امور کی انجام دہی پر مامور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 4روز قبل محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیراعلی کا حلف اٹھایا تھا،  گورنر ہاؤس لاہور میں ان کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تھی، گورنر بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے عہدے کا حلف لیا ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لیے اہم اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے تھے،اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔