بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چودھری کو تاخیر سے گرفتار کیا گیا، ایک ہفتہ پہلے پکڑ لیتے تو ہماری حکومت بچ سکتی تھی: پرویز الہٰی

لاہور (ممتازنیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جو شخص( فواد چودھری ) گرفتار ہوا اگر ایک ہفتہ پہلے گرفتار ہوتا تو ہماری حکومت بچ سکتی تھی ۔نگران وزیراعلیٰ آرام سے رہیں اور کچھ اچھا کرکے جائیں۔میں نے پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو۔

لاہور میں مسلم لیگ ہاؤس میں ق لیگ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مونس الہٰی بھی فواد چودھری کو دوست سمجھتا ہے میں نے اس کو سمجھایا  ہے۔ خان صاحب کے قریب جو لوگ تو انہوں نے پارٹی کی جڑ ہی کاٹ دی ہے۔ چار پانچ لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے پہلے پکڑا جاتا تو ہماری حکومت نہ جاتی۔

ان کا کہناتھا کہ تین چار بندوں نے کہہ کہہ کر اسمبلی تڑوا دی میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ سال کام کرنے دومحمود الرشید، میاں اسلم اقبال اب کدھر ہیںانہیں 25 مئی یاد رکھنی چاہیے تھی کہ جب لوگ نہیں نکلے اور پھینٹی بھی لگ گئی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ انتقامی کارروائی کیسے کرسکتا ہے؟ محسن نقوی فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں ۔ ان کا کام الیکشن کرانا ہے۔ فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دی جائے۔ عمران خان دوبارہ سے وزیر اعظم بنیں گے۔