بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی اے ایف یو جے کی کال پر فیصل آبادمیں صحافی کیخلاف مقدمات کے اندراج پر احتجاجی ریلی 

فیصل آباد (معظم رندھاوا) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام سینئر صحافی عماد یوسف کے خلاف مقدمات درج ہونے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین الیکشن کمیٹی ایف یو جے منظور عام اور سابق صدر حامد یٰسین نے کی۔ احتجاج کی کال پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے دی تھی۔ ریلی میں ایف یو جے کے ارکان کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ایف یو جے کے سابق صدر حامد یٰسین نے کہا کہ سینئر صحافی عماد یوسف کے خلاف سزائے موت و عمر قید جیسی سزا والی دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کسی طور درست نہیں ہے۔ شہباز شریف حکومت کو برداشت کا رویہ اپنانا اور میڈیا کی تنقید کو مثبت انداز میں لینا ہوگا۔ میڈیا ہمیشہ تصویر کے دونوں رخ دکھاتا ہے۔ ناپسندیدہ رخ سے بھی تصویر کو اہل اقتدار کو دیکھنا چاہیے۔ اس موقع پر ایف یو جے کے سینئر رہنماؤں ندیم جاوید، عامر آفریدی، معظم رندھاوا، منظور عالم ایاز، رمضان ناصر، انتظار مہدی اور قمر بٹ نے بھی اظہار خیال کیا اور عماد یوسف کے خلاف اندراج مقدمہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔