بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرون ملک سے واپس آنے والی پاکستانی کارکنوں میں پسنجر ولوڈر رکشے ،موٹر سائیکلیں وٹول کٹس تقسیم


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا گردشی سفیر سمجھتی ہے اور انہیں درپیش مسائل کے حل اور پاکستان میں ان کی بحالی کیلئے سرگرم ہے، وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔


وہ وفاقی وزیر اوپی ایف اور پاک جرمن سہولیاتی وبحالی سنٹر کی جانب سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
ساجد حسین طور ی نے کہا کہ جب سے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر خارجہ بنے ہیں، دنیا کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور وہ پاکستان کے بہترین امیج کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ ان کی وزارت کی کوشش ہے کہ زیادہ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں جس کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں اور وہ مختلف ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں۔
تقریب میں وطن واپس آنے والے مختلف شعبہ جات بشمول الیکٹریشن،سولر ٹیکنیشن،موٹر سائیکل مکینک،فیشن ڈیزائننگ،کوکنگ،انفارمیشن ٹیکنالوجی،پلمبر،کارپینٹراور مستری کے شعبے سے وابستہ 150سے زائد افراد میں اووزار(ٹول کٹس)بشمول پسنجر ولوڈر رکشے اور موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں ۔

اس سے قبل ان افراد نے اپنے اپنے شعبوں میں تربیت حاصل کی۔ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق اوپی ایف وطن عزیز واپس آنے والے پاکستانیوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ٹول کٹس بھی مہیا کررہا ہے تاکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے۔
وفاقی وزیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ دیگرشرکاء میں وزارت سمندرپارپاکستانیزوترقی انسانی وسائل کے حکام اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔ جرمن سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ ان کا ادارہ پاکستان واپس آنے والے افراد کی استعداد کار بڑھانے اور بیروزگار ی کو کم کرنے میں اہم کردار اداکررہا ہے۔اس موقع پر ٹول کٹس وصول کرنے والے افراد نے وزارت سمندرپارپاکستانیز کا شکریہ ادا کیا کہ اس اقدام سے انہیں خود انحصاری حاصل ہوگی۔