بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کی نگران کابینہ آج رات حلف اٹھائے گی

 پنجاب کی نگران کابینہ آج رات حلف اٹھائے گی۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے گورنر ہاوس لاہور میں تیاریاں جاری ہیں۔
نگراں کابینہ کے وزراء اور انکے رشتہ داروں کو حلف برداری کی تقریب کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔
خیال رہے کہ آج خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔