بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ جاری

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 257 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق بازار میں ڈالر بیچنے والے 259 روپےمانگ رہے ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 176 پوائنٹس کے اضافے سے 41023 پر آ گیا ہے۔