بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چوہدری نے عدالت میں روسٹرم پر آکر اپنے بیان کی وضاحت کردی

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے جو بیان دیا وہ ان کی جماعت کا مؤقف ہے۔

کمرہ عدالت میں روسٹرم پر بیان دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم حق سچ بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں اور ضروری نہیں میری اپنی رائےہو، میں نے اپنی جماعت کی ترجمانی کرنی ہے، جو میں نے بیان دیا وہ میری جماعت کا مؤقف ہے۔

فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے نہیں، لاہور پولیس نے گرفتار کیا، میرا موبائل فون پولیس کے پاس ہے لہٰذامیری سم بند کی جائے۔

عدالت نے سماعت کے دوران فواد چوہدری کو ان کی فیملی سے ملنے کی بھی اجازت دی۔