بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوہدری پرویز الٰہی کافواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید ایڈووکیٹ کو فون ،گرفتاری کے حوالے سے بیان پرمعذرت کرلی

لاہور(ممتاز نیوز )سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے فواد چودھری کے بھائی فیصل فرید ایڈوکیٹ کو ٹیلی فون کرکےگرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چودھری کے اہلِ خانہ سے معذرت کرلی،سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ فواد چودھری اور انکے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے،کل کے نادانستہ بیان سے فواد چودھری اور اہلِ خانہ کے جذبات مجروح ہوئے، جس پر افسوس ہے،فواد چودھری کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج نری سفاکیت، نہایت قابلِ مذمت ہے،اپنے بیان پر معذرت خواہ، فواد چودھری اور اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں،فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہاکہ چودھری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہیں،چودھری صاحب آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے اور نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہم بطور خاندان آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں،