بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی موجودہ معاشی وسیاسی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، وفاقی وزیرداخلہ راناثنا ءاللہ کادورہ پیرس کےدوران پر اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب

پیرس (ظفر قاضی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےسابق وزیراعظم عمران خان و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کی موجودہ معاشی وسیاسی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کےتمام مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کررہی ہے۔ وہ یہاں پیرس میں مسلم لیگ ن کے رہنماڈائریکٹر نور انشورنس راجہ محمد علی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر ، سینئررہنما مسلم لیگ ن سردار ظہور ،اقبال صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اصغر خان ، سینئر رہنما فیصل سعید، چوہدری نثار ، طلعت ،چوبان سینئررہنما مسلم لیگ ن نعیم چوہدری شمریز گمن، شہباز کسانہ ، راجہ عبدالحمید اور دیگر لیگی کارکنان نے شرکت کی۔ راجہ محمد علی نے شرکاء محفل کے ہمراہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر لیگی کارکنان نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی اور موبائل فون پاکستان لیجانے پر ٹیکس ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے لیگی کارکنان سے ملاقات کے بعد مختصر خطاب کیا ۔ ان کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہے، پی آئی اے کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔رانا ثناءاللہ نے پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا ۔چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر نے رانا ثناءاللہ کو فرانس آمد پرخوش آمدید کہا ۔ ڈائریکٹر نور انشورنس راجہ محمد علی نے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیااور آخرمیں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی۔